1 اگست 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے رکن حسن فیروز آبادی نے کہا ہےکہ یورپ اور امریکہ میں بھی بیداری کے نمونے نظرآنےلگے ہیں۔

ابنا: حسن فیروزآبادی نے آج تہران میں کہا کہ یورپ وامریکہ میں بیداری کے نمونوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس بیداری نے صہیونی ریاست کے خطرے کو آشکار کردیا ہے اور صہیونی الگ تھلگ ہورہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ صہیونیوں کےساتھ تعاون کرتے تھے اب انہوں نے صہیونیوں کےحلاف موقف اختیار کرنا شروع کردیا ہے۔ حسن فیروز آبادی نے کہا کہ صہیونی ریاست سے تعاون کرنے کےبارے میں امریکی سکیوریٹی اداروں میں اختلاف شروع ہوگيا ہے۔ فیروزآبادی نے کہا کہ صہیونی ریاست عالمی امن کے لئےخطرہ ہے اور صہیونی صرف مسلمانوں کے دشمن نہیں ہیں بلکہ سارے ادیان الھی کے دشمن ہیں۔..............

/169